پاکستان میں نئے سال کا 2021 کا آغاز ہوگیا 
01 جنوری 2021 (10:38) 2021-01-01

کراچی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں 2020 تلخ یادوں جبکہ نیا سال 2021 خوشیوں کی دعائوں کے ساتھ شروع ہوگیا ، 

نئے سال کی شروعات میں میں پاکستان بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، نماز فجر میں پاکستان اور اسلام کی سربلندی کے لیے دعائیں کی گئیں ، 

عالمی وبا سے چھٹکارے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، پاکستانی شہریوں کی بڑٰی تعداد نے نئے سال سے بہتری کی امیدیں باندھ لی ہیں اور توقعات وابسط کر لی ہیں ، اس مقصد کے لیے لوگ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں بھی کررہے ہیں ۔

سال نو کے آغاز پر اسلام آباد ،کراچی ، لاہور ، راولپنڈی ، حیدر آباد، کوئٹہ ، پشاور سمیت شہروں و علاقوں میں لوگ آتشبازی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، جب کہ منچلے بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے سڑکوں اور چوراہوں پر جمع ہوئے۔ 

پاکستان بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومتی سطح پر کسی بھی بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ، لاہور ، اسلام آباد ، کراچی میں اہم جگہوں پر رات گئے ہونے والی آتشبازی کی اہم ترین تقریب بھی منعقد نہیں کی گئی ۔ 


ای پیپر