نئے سال کے آغاز پر پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی
01 جنوری 2020 (21:16) 2020-01-01

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی ایک ماہ کےلئے 1روپیہ 56پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ بجلی کے بلوں پر ہوگا،جبکہ صارفین پر14ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بدھ کو نیپرا کی جانب سے ایک ماہ کےلئے 1روپیہ 56پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ بجلی کے بلوں پر ہوگا، بجلی صارفین پر 14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،فیصلے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


ای پیپر