نیا سال عام آدمی کیلئے خوشحالی کا سال ہو گا : فردوس عاشق
01 جنوری 2020 (20:45) 2020-01-01

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام، عوامی فلاح اور خصوصا عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا ۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب ان کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔ انشااللہ ان کی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے۔ ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے۔


ای پیپر