محکمہ خزانہ کے چیف انسپکٹر آف ٹریثریز اینڈ اکاؤنٹس کی ریٹائرمنٹ
01 جنوری 2020 (19:46) 2020-01-01

لاہور : محکمہ خزانہ کے چیف انسپکٹر آف ٹریثریز اینڈ اکاؤنٹس ، چوہدری رفیق احمد صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر انہیں افسران و ملازمین کی جانب سے پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے گئے۔ اپنے خطاب میں ریٹائر ہونے والے افسر نے محکمہ کے لئے نیک تمناؤں اور امید کا اظہار کیا کہ ان کے پیش رو افسر ان احسن انداز سے محکمانہ امور کو سر انجام دیں گے۔

تقریب میں انسپکٹر آف ٹریثریری چوہدری محمد اختر، جاوید اقبال، ملک رشید احمد، ڈپٹی انسپکٹر آف ٹریثری ہمایوں احمد فاروقی، افتخار شاہ، محمد شاہد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز، محمد اقبال کھرل، ابوبکر زبیر، اعتزاز رسول سندھو، ملک ندیم احمد، راؤ عبدالصمد، صہیب نذیر چٹھہ، سونیا اتا تنگ، الیاس جھنگوی، فرحت عباس گوندل، مرزا عدنان بیگ سمیت دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔


ای پیپر