موجودہ حکومت نے عوامی مسائل مزید بڑھائے ہیں: رانا ثنا اللہ
01 جنوری 2020 (19:35) 2020-01-01

اسلام آباد : صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بڑھائے ہیں، موجودہ سال میں مڈ ٹرم انتخابات کرائے جائیں، حکومت پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرے، موجودہ حکومت کو پہلے بھی جعلی، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کہا ہے اور اب بھی کہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بڑھائے ہیں، جبکہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ موجودہ سال میں مڈ ٹرم انتخابات کرائے جائیں۔ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ووٹ صرف ہمیں ہی دیا جائے، مجھ پر بنائے گئے منشیات کے مقدمے میں بیان ریکارڈ نہیں کیاگیا ہے۔

  رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیس کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو عدالت نے ریلیف دیا ہے اور اللہ نواز شریف کو صحت دے وہ ضرورواپس آئیں گے۔ مریم نواز سے بات ہوئی ہے وہ بھی والد کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی حکومت کو جعلی، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کہا اب بھی کہتا ہوں۔


ای پیپر