پٹرول ٗ بجلی ٗ گیس کے بعد آٹا بھی مہنگا
01 جنوری 2020 (18:52) 2020-01-01

کراچی:کراچی اور بلوچستان میں سال نو کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اورگیس کے علاوہ آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت گیارہ سو روپے اور کراچی میں 14سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ ماہ بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔گزشتہ ماہ آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

کراچی میں چکی آٹا کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 700 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران کراچی میں چکی کے آٹے کی قیمت میں 2 بار اضافہ ہوا ہے، دوماہ قبل کراچی میں چکی کے آٹے کا تھیلا 600 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔


ای پیپر