حکومت گرانے کا پلان ،جہانگیر ترین کا اہم ترین پارٹی سے رابطہ
01 جنوری 2020 (18:10) 2020-01-01

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے حکومت گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے ایم کیو ایم کو سندھ میں وزارتوں کی پیشکش کی تو حکومتی حلقوں میں بھی ہلچل مچ گئی ،وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی کمیٹی کو ایک دفعہ پھر اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کیلئے جہانگیر ترین کو ٹاسک سونپ دیا ۔

تحریک انصا ف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی آئندہ ہفتے جمہوری وطن پارٹی، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رابطہ کمیٹی کو متحدہ قیادت سے ملنے کی ہدایت کی تھی۔


ای پیپر