آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئلہ حل ہو گیا
01 جنوری 2020 (17:57) 2020-01-01

 اسلام آباد : آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئلہ حل ہو گیا ،وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سے 64سال کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں وزارت دفاع اور وزارت قانون کی جانب سے آرمی ایکٹ کا ترمیم شدہ مسودہ پیش کیا گیا جس کو کابینہ نے منظور کر لیا ،اس آرمی ایکٹ کے بعد چاروں سروسز چیفس کی عمر 60سال سے بڑھا کر 64سال کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس ترمیم کا اطلاق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف ، چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف پر ہوگا۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کیلئے آرمی ایکٹ کے سیکشن 172 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اسی ترمیم کی روشنی میں آرمی ایکٹ کے سروسز رولز کی دفعہ 155 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔


ای پیپر