گیس لوڈ شیڈنگ ایک ہفتے میں بہتر ہو جائیگی : عمر ایوب
01 جنوری 2020 (17:33) 2020-01-01

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہاہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کامسئلہ ایک ہفتے میں بہترہوجائیگاسوئی سدرن کے گھریلوصارفین کی جانب سے طلب میں 20فیصداضافہ ہواہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے 12 فیصد سے زائد اضافی گیس مہیا کی جا رہی ہے،سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کو 47 فیصد زائد گیس سپلائی کی،جنوری کے دوران اور فروری میں مکمل سی این جی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیرعمر ایوب کا کہناہے کہ سردی کے باعث سسٹم میں گیس دباو کا مسئلہ رہا،ایک ہفتہ میں بہتری متوقع ہے،سوئی سدرن کے گھریلوصارفین کی جانب سے طلب میں 20فیصداضافہ ہواہے،ایک ہفتے میں گیس فراہمی میں مزید اضافہ کر دیں گے۔


ای پیپر