فائل فوٹو

عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
01 جنوری 2020 (12:01) 2020-01-01

نیویارک: عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، مشرق وسطی میں چار ہزار امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

امریکی وزیر وفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 750 اہلکاروں کو جلد مشرق وسطی بھیج رہے ہیں، مزید کہا فوری رسپانس فورس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سفارتخانے پر حملے کے بعد امریکی صدر نے دھمکی دہتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو تباہ کر دیں گے ، جس کے کچھ گھنٹوں بعد یوٹرن لے لیا اور کہا ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتے۔


ای پیپر