فائل فوٹو

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کا شاندار استقبال کیا گیا
01 جنوری 2020 (10:24) 2020-01-01

لاہور: نیا سال خوش آمدید، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چھوٹے، بڑے شہروں میں فضائیں رنگ و نور میں نہا گئیں، بحریہ ٹاؤن سمیت ملک بھر میں آتش بازی کے زبر دست مظاہرے ، تاریخ بدلتے ہی مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، سڑکوں پر منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ بحریہ ٹاؤن لاہور اور کراچی میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی بحریہ ٹاؤن میں ڈانسنگ فاؤنٹین پر رنگ بدلتی لائٹس اور بل کھاتے پانی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ساحل سمندر بھی آتش بازی، منچلوں کا رقص۔

لاہور میں مال روڈ، جیل روڈ، لبرٹی سمیت مختلف علاقوں میں نئے سال کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ مری کے یخ بستہ موسم میں بھی سیاحوں نے خوب جشن منایا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا، کوئٹہ میں بھی نئے سال کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔


ای پیپر