فائل فوٹو

مریم نواز سے رانا ثناء اللہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
01 جنوری 2020 (09:57) 2020-01-01

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے رانا ثناء اللہ خان کی ملاقات، رائے ونڈ جاتی امراء میں یہ ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز نے رانا ثناء اللہ کو منشیات سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی اور موجودہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ رانا ثناء اللہ کے ساتھ ان کی اہلیہ نبیلہ ثناء، بیٹی اور داماد شہریار سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

نواز شریف کی والدہ شمیم اختر نے بھی رانا ثناء اللہ کو دعائیں دیں، رانا ثناء اللہ نے ملاقات میں کہا حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے کیس میں پھنسایا۔


ای پیپر