فائل فوٹو

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ
01 جنوری 2020 (09:29) 2020-01-01

لاہور: سکولوں کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام جامعات اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں پانچ جنوری تک ہوں گی۔

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے  چھٹیوں کے حوالے سے تمام جامعات اور کالجر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جو نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا، اس کے مطابق جامعات اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونا تھیں، لیکن سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے آج ہی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کے ادارے بھی 5 جنوری تک بند رہیں گے اور 6 جنوری سے باقاعدہ طور پر تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔


ای پیپر