Image Source : Naibaat Mag

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی اور بھارتی شخصیات
01 جنوری 2019 (23:53) 2019-01-01

کبھی کسی انسان کی مقبولیت جا اندزاہ اس کے کارناموں یا خدمات کی وجہ سے لگایا جاتا تھا لیکن دور جدید میں جہاں دیگر رجحانات بدلے ہیں وہاں اس ضمن میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ اب مقبولیت کا اندازہ کسی بھی شخص کو گوگول سرچ انج پر سرچ کئے جانے پر لگایا جاتا ہے۔ کچھ ہفتے قبل گوگل نے پاکستان اور بھارت میں گوگل سرچ انجن پر سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی تھی جس کا مختصر احوال یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔

بھارتی شخصیات

جب انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھارت میں 2018ءکی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی توہے حیرت انگیز طور پر فہرست میں پریاپرکاش نے کئی برسوں سے ٹاپ پوزیشن پر رہے و الی اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پریاپرکاش واریئر

گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بھارت میں رواں سال آنکھ مارنے والی ویڈیو کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پریاپرکاش کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں گوگل پر گزشتہ برسوں سے سنی لیون ٹاپ پر براجمان تھیں تاہم رواں برس پریا پرکاش نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔

نک جونز

حیرت انگیز طور پر بھارتیوں نے رواں سال دوسرے نمبر پر گوگل پر سب سے زیادہ جس شخصیت کو سرچ کیا وہ پریانکا چوپڑا نہیں بلکہ ان کے شوہر نک جونز ہیں۔

گو کہ نک جونز کو پریانکا چوپڑا سے زیادہ چرچ کیا گیا لیکن ان کی اس مقبولیت کی وجہ پریانکا ہی تھیں۔ کیونکہ ان دونوں کی دوستی اور شادی کے چرچے عام تھے جو آخر شادی پر ختم ہوئی۔ واضح رہے کہ بھارت کی سپر سٹار پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز 2018ءمیں رشتہ ازداوج میں منسلک ہونےط والی مقبول ترین جوڑی تھی۔

سپنا چوہدری

2017ءمیں بگ باس سیزن 11 میں انٹری دینے والی بھارتی ریاست ہریانا کی ڈانسر سپنا چوہدری کو بھارتیوں نے گوگل پر تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ بگ باس میں شرکت کے باعث سپنا چوہدری معمولی ڈانسر سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ان یہ شہرت ہی گوگل پر سرچ کے حوالے سے انہیں بھارت کی تیسری مقبول ترین شخصیت کے لیول پر لے آئی۔

پریانکاچوپڑا

گوگل پر چوتھے نمبر پر سرچ کی جانے والی شخصیت اداکارہ پریانکا چوپڑا رہیں۔ پریانکا کی مقبولیت میں ان کے انٹرنیشنل پراجیکٹس نے اہم کردار ادا کیاجب کہ شادی کی خبروں کی وجہ سے بھی انہیں بھارتیوں نے گوگل پر سرچ کیا۔

آنند آہوجا

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے داماد اور سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا کو بھارتیوں نے پانچویں نمبر پر گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ آنند آہوجا کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں لیکن انہیں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ شادی کے باعث شہرت ملی اور لوگوں نے ان کے بارے میں رواں سال زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کی۔

سارہ علی خان

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان رواں سال بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چھٹی شخصیت رہیں۔ سارہ علی خان کو رواں سال بالی ووڈ ڈیبیو کرنے اور وزن میں حیرت انگیز کمی کے باعث شہرت ملی۔ انہیں ان کی فلم” کیدار“ کی کامیابی نے بھی شہرت سے نوازا۔

سلمان خان

بھارتیوں نے ساتویں نمبر پر جس شخصیت کو گوگل پر سب زیادہ سرچ کیا وہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ہیں۔

میگھن مارکل

رواں سال برطانوی شہزادے ہیری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ٹی وی اداکارہ میگھن مارکل کو بھارتیوں نے گوگل پر آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ جبکہ میگھن مرکل اور شہزادہ ہیری کو پاکستان میں دوسرے نمبر پر گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

انوپ جلوٹا

بگ باس سیزن12 میں شرکت کرنے والے 65 سالہ بھجن اور غزل گلوکار انوپ جلوٹا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی بگ باس سیزن 12 ختم بھی نہیں ہوا اور انوپ جلوٹا نے مقبولیت میں بڑے بڑے اسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ انوپ جلوٹا کو ان کی جواں سال شاگرد جیسلین کے ساتھ تعلقات کے باعث شہرت ملی ہے۔

بونی کپور

بالی ووڈ پروڈیوسر اورآنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور رواں سال بھارت میں مقبول ترین سرچ کی جانے والی شخصیت میں دسویں نمبر پر رہے۔

سنی لیون

گوگل کی 2018ءکی فہرست کے مطابق حیرت انگیز طور پر اداکارہ سنی لیوںکو اس بار اتنا سرچ نہیں کیا گیا جتنا ماضی میں کیا جاتا رہا ہے۔ سنی لیون جو گزشتہ کئی برسوں سے گوگل پر سرچ کی جانے والی مقبول ترین اداکارہ کا خطاب حاصل کر چکی تھیں اس بار وہ ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں ہیں ۔

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح گوگل سرچ انجن کا استعمال پاکستان میں بھی خوب کیا جاتا ہے۔ جہاں بھارت میں شوبز سے منسلک شخصیات کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہاں پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی شخصیات میں خاتون اول بشریٰ بی بی سرفہرست رہیں۔

خاتون اوّل بشری ٰ بی بی

سرچ انجن گوگل نے 2018ء میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لوگوں کی فہرست بھی جاری کی ہے ۔ فہرست کے مطابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی 2018ءمیں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔ بشریٰ بی بی نے ملک میں 2018ءکے عام انتخابات سے پہلے عمران خان کے ساتھ شادی کی۔

میگن مارکل اور پرنس ہیری

میگن مارکل اور پرنس ہیری کی شادی کی تقریب 2018ءکے سال کے دوران میڈیا کی زینت بنا رہا اور فہرست میں دوسرے نمبر پر سرچ کیا گیا۔

اداکارہ میشا شفیع

تیسرے نمبر پر گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بنی۔ میشا شفیع نے اس سال ایک اہم کردار ادا کیا جب اس نے گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

ریحام خان

چوتھے نمبر پر وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان آئیں جنہوں نے اس سال ایک سوانح عمری جاری کی۔ یہ کتاب جاری ہونے سے قبل ہی تنازے کا شکار ہو گئی۔ اس کتاب کی وجہ سے ریحام خان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔


ای پیپر