پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا ،تصویر بھی جاری کر دی
کیپشن:   Image Source : Twitter
01 جنوری 2019 (22:51) 2019-01-01

اسلام آباد : پاک فو ج نے با غ سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فو ج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ڈرون کو ایل او سی کے ساتھ باغ سیکٹر میں مار گرایا ۔

پاک فو ج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی کسی بھارتی ڈرون کو پاکستانی حدود پار نہیں کرنے دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون باغ سیکٹر کے قریب گرایا گیا ،یہ ڈرون بھارتی جاسوس ڈرون تھا جو سرحدی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے بھیجا گیا تھا.

آصف غفور کا کہنا تھا کہ انشاءاﷲ کسی ایک بھارتی ڈرون کوبھی پاکستان میں داخل نہیں ہونے دینگے ۔


ای پیپر