Image Source : Facebook

ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے :وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا دعویٰ
01 جنوری 2019 (21:32) 2019-01-01

لاہور :نیو نیوز کے پروگرام ”نیوز ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بہت جلد ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے جس کی قیادت چوہدری نثار کرینگے ۔

ن لیگ میں فارورڈ بلاک سے متعلق فیصل واوڈا کے دعویٰ نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں بننے والے فارورڈ بلاک کی قیادت چوہدری نثار کرینگے ،ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ،سندھ کی سیاست سے متعلق انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اتنا دم نہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت گرا سکے ،پی ٹی آئی کا بھی سندھ حکومت گرانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

فیصل واوڈا کا ن لیگ میں فارورڈ بلاک سے متعلق بڑے دعویٰ کا جواب دیتے ہوئے پروگرام نیو ز ٹاک میں بیٹھے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنے گا ،البتہ فارورڈ بلاک کی خبریں میں خود فیصل واوڈا سے سن رہا ہوں ۔


ای پیپر