دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ۔۔۔!
کیپشن:   Image Source : Facebook
01 جنوری 2019 (21:03) 2019-01-01

بلوچستان:پاک فوج نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی کمپاﺅنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے فورسز کی بروقت کاروائی نے داخلی راستے پر ہی روک لیا ۔

لورالائی میں ایف سی کے رہائشی کمپاﺅنڈ میں داخلے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کو پاک فوج نے جہنم واصل کر دیا ، دہشتگردوں نے مرکزی داخلی راستے سے اندر آنے کی کوشش کی جسے فورسز نے وہیں روک لیا ،اپنی ناکامی دیکھتے ہوئے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے ،فورسز کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں ایک خود کش بمبار سمیت ،4دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔


ای پیپر