حکومت کی طرف سے صنعتوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن:   Image Source : Facebook
01 جنوری 2019 (19:56) 2019-01-01

لاہور: حکومت کی طرف سے   صنعتکاروں  کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی، حکومت نے ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی ،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور انکی ٹیم کی محنت رنگ لے آئی۔

حکومت کی جانب سے پنجاب کی ٹیکسٹائل کو دیگر ایکسپورٹس کی صنعتوں کے لئے دوسرےصوبوں کی طرح یکساں قیمت پر بجلی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو بجلی ساڑھے سات سینٹ یعنی دس روپے پچاس پیسے فی کلو واٹ کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

گروپ لیڈر اپٹما گوہراعجاز نے صنعت دوست اقدام پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے بند ملیں چلیں گی، ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔


ای پیپر