Image Source : Facebook

وزیرا عظم عمران خان کا ”اہم ترین ایشو “پر چوہدری پرویز الہٰی کو” گرین سگنل“
01 جنوری 2019 (19:37) 2019-01-01

لاہور: پنجاب میں حکومت کی تبدیلی اور مسلم لیگ ن کی کوششوں کا توڑ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کرلی ‘سپےکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو معاملات کنٹرول کر نے کی ذمہ داری دےدی گئی ‘ اگر ن لیگ تحریک انصاف کے ارکان توڑتی ہے تو اسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اندر موجود اپنے ہمدردوں کی مدد سے فارورڈ بلاک قائم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چودھری برادران کے درمیان 3 روز قبل ہونے والی ملاقات میں معاملات طے پاگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ پرویز الٰہی ناراض اراکین سے رابطے کریں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے اگر کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو وہ اس کا توڑ بھی کریں گے ۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو گرین سگنل بھی دے دیا ہے کہ اگر ن لیگ تحریک انصاف کے ارکان توڑتی ہے تو اسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے اندر موجود اپنے ہمدردوں کی مدد سے فارورڈ بلاک قائم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چودھری برادران نے وزیراعظم کو پنجاب کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنمائوں سے اس خبر کی تصدیق یا تردید ابھی تک نہیں ہو سکی ،نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نے پنجاب حکومت سے متعلق منصوبہ بندی تیار کر لی ہے ۔


ای پیپر