سعودی عرب سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی انویسمنٹ کا انکشاف
کیپشن:   Image Source : Facebook
01 جنوری 2019 (19:05) 2019-01-01

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے انکشاف کیاہے کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے ، گیند ہمارے کورٹ میں ہے ، صرف اگلے ہفتے کابینہ نے منظوری دینی ہے اور ہم باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔

اسد عمر کامزید کہنا تھا کہ انہیں سعودی علی عہد کے پیغامات بھی مل رہے ہیں,وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ اسد عمر نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے معاملات میں تیزی کیلئے مسلسل پیغام وصول ہو رہے ہیں۔ مکہ میں ان سے پوچھاجاتا ہے کہ چوروں کو جیل میں کب ڈالیں گے اور یہ لوگوں کی خواہش بھی ہے۔

خیال رہے کچھ روز قبل پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو ئی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب پیکج کے تحت یہ دوسری قسط پاکستان کو موصول ہوئی جب کہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں پاکستان کو ملے گی۔


ای پیپر