Image Source : Facebook

 بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رشی کپور خطرناک بیمار ی میں مبتلا
01 جنوری 2019 (18:39) 2019-01-01

ممبئی :معروف بالی ووڈ اور لیجنڈ اداکار رشی کپور کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی بُر ی خبر ،خاندان ذرائع کے مطابق کینسر کی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی گئی لیکن ان کا کہنا ہے کہ رشی کپور کو کوئی نامعلوم بیمار ی لاحق ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رشی کپور سے متعلق اکتوبر 2018میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے لیکن اس وقت بھی خاندان ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی ،اکتوبر 2018سے ہی رشی کپور امریکہ میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ،اب خاندان ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ رشی کپور کو کوئی نامعلوم بیمار ی ہو گئی ہے ۔

واضح رہے گزشتہ برس بھارت کے معروف اداکار کینسر جیسی خطرناک بیمار ی کا شکار ہو ئے ہیں اور ابھی تک وہ اس مہلک بیمار ی سے لڑ رہے ہیں ،سال 2018میں بالی ووڈ اداکار عرفان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر میں مبتلا ہو گئے تھے ،اداکارہ سونالی باندرے بھی کینسر کا شکا ر ہوئیں ۔


ای پیپر