عمران خان کی گورنر سندھ سے اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن:   Image Source : Facebook
01 جنوری 2019 (18:20) 2019-01-01

کراچی:کراچی کی بدلتی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی اسلام آباد آفس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ دیا ،ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کو سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دی ، عمران اسماعیل سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔


ای پیپر