مولانا طارق جمیل کو ہارٹ اٹیک کے بعد ہسپتال سے بڑی خبر آگئی
کیپشن:   Image Source : Facebook
01 جنوری 2019 (17:31) 2019-01-01

لاہور :معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو ہارٹ اٹیک کے بعد نجی ہسپتال میں داخل کروا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو گرافی کی ،ذرائع کے مطابق طارق جمیل کی کامیاب انجیو گرافی کی گئی ہے ،رپورٹ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ انکی انجیو پلاسٹی کی ضرورت ہے یانہیں ۔

مذہبی سکالر طارق جمیل سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی کامیاب انجیو گرافی ہو گئی ہے اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق انجیو گرافی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گاکہ ان کی انجیو پلاسٹی کرنی ہے یانہیں ۔

یاد رہے مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے پر جوہر ٹاون کے نجی ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو ہارٹ اٹیک ہوا، معروف مذہبی سکالر کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال میں زیر علاج مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔


ای پیپر