روس کے صنعتی شہر میں بم دھماکہ ٗ4افراد ہلاک 
01 جنوری 2019 (17:21) 2019-01-01

ماسکو: روس کے صنعتی علاقے میں10منزلہ رہائشی عمارت میں دھماکے سے4 افراد ہلاک جبکہ79افراد لاپتہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔جنوبی روس کے صنعتی شہر کی رہائشی عمارت میں زوردار دھما کہ ہوا۔عمارت کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ملبے سے4لاشیں نکالی جاچکی ہیں دیگر79لاپتہ ہیں۔ریسکیو اداروں نے ممکنہ ہنگامی صورت حال کے خدشے کے پیش نظر آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرایا۔جبکہقریبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

بظاہر گیس کی لکیج سے دھما کہ ہوا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی1400امدادی کارکن جائے وقو عہ پر پہنچے اور کام شروع کیا۔دوسری جانب روسی صدر پوٹین نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور زخمیو ں کی عیادت بھی کی۔


ای پیپر