نئے سال کی آمد پر لندن ریلوے سٹیشن پر حملہ
کیپشن:   Image Source : theguardian
01 جنوری 2019 (17:14) 2019-01-01

مانچسٹر :برطانیہ کے وکٹوریہ ریلوے سٹیشن پر چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے پولیس اہلکار اورخاتون سمیت 3افراد کو زخمی کر دیا ،پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ ریلوے سٹیشن پر مسلح شخص نے حملہ کرکے پولیس اہلکار سمیت 3افراد کو زخمی کر دیا ،لند ن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریلوے سٹیشن کو ہر طرف سے گھیرے میںلے لیا اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا .

امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ابھی تک کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ،پولیس نے وکٹوریہ ریلوے سٹیشن کو عارضی طور پر عوام کیلئے بند کر دیا ۔


ای پیپر