ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کر دیا
کیپشن:   photo Cricbuzz
01 جنوری 2019 (15:39) 2019-01-01

آئی سی سی نے 2020 میں ہونیوالے ورلڈ کپ ٹی 20 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کر دیا، جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ آئندہ برس ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیموں کا انتخاب 31 دسمبر 2018 تک کی رینکنگ پر کیا گیا ہے، ابتدائی 8 ٹیمیں براہ راست سپر 12 میں کھیلیں گی۔ ان میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان شامل ہیں۔ گزشتہ برس کی عالمی رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔

نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلا دیش دوسری چار ٹیموں کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ اس کی چار ابتدائی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹی 20، 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں ہو گا۔


ای پیپر