مولانا طارق جمیل عارضہ قلب میں ہسپتال داخل
01 جنوری 2019 (15:16) 2019-01-01

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو عارضہ قلب کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر، ان کی انجیو گرافی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کو تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ مولانا طارق جمیل کو جوہر ٹا ؤ ن کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں پر ان کی انجیو گرافی کی جائے گی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


ای پیپر