فلپائن کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی
01 جنوری 2019 (13:44) 2019-01-01

فلپائن کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 70 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں۔

ریسکیو حکام لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈسلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک اور 35 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ سیکڑوں محفوظ مقامات پر منتقل۔ سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، بجلی کا نظام درہم برہم۔

فلپائن اور انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں بارش کے باعث لینڈا سلائڈنگ۔ متعدد گھر مٹی تلے دب گئے، مٹی تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


ای پیپر