اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت غلط فہمی یا حقیقت؟
کیپشن:   فائل فوٹو
01 جنوری 2019 (12:54) 2019-01-01

اسلام آباد: ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر اسرائیلی شہریوں کی امیگریشن کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیلی شہریوں کیلئے قواعد و ضوابط طے پاگئے، لیکن پھر جب میڈیا نے خبر دی تو کہا گیا کہ ایف آئی اے نہیں، یہ وزارت داخلہ کا کام ہے، جو ہوا غلط فہمی سے ہوا، ازالہ کردیں گے۔

دوسری جانب ڈائریکٹرامیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے فہرست میں اسرائیل کے نام کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فہرست وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی تھی اور جاری کیے گئے قوائد میں اسرائیل کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا۔

اسرائیل سے متعلق اسٹیٹ کی پالیسی بلکل واضح ہے، امیگریشن قوائد میں اسرائیل کا نام شامل نہیں۔ تاہم سرکاری ویب سائٹ پر اسرائیل کا نام تاحال موجود ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آج شام تک اسرائیل کا نام لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔


ای پیپر