مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ بننے والے پہلے متحرک انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
01 جنوری 2019 (12:16) 2019-01-01

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضیٰ کرکٹر کیساتھ سیاست دان بھی بن گئے، وہ سال 2019 میں ملک کے مسائل کو بطور سیاستدان حل کریں گے، مشرفی نے ملکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔

مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ بننے والے پہلے متحرک انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے۔ حکمران عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں شریک مشرفی نے اپنے حلقے میں 96 فیصد ووٹ لیے۔

واضح رہے انہوں نے انتخابی مہم کا آغاز 22 دسمبر سے کیا تھا تاہم اب ان کی پوری توجہ کرکٹ پر ہوگی۔

فاسٹ بولر 5 جنوری سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن رنگپور رائیڈرز کی قیادت سنبھالیں گے، جس کے بعد ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنا ہے۔


ای پیپر