کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
01 جنوری 2019 (10:24) 2019-01-01

کوئٹہ: نئے سال کی آمد پر بارش کی انٹری، کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

کوئٹہ اور گردو نواح میں بوندا باندی سے موسم مزید سرد، یخ بستہ ہوائیں بھی لہو جمانے لگیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کئی شہروں میں آج ابر کرم برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک جا گرا۔ ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر آج بادل جم کر برسیں گے۔

لاہور، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، چینیوٹ، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، لودھراں ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ قومی شاہراوں پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔


ای پیپر