امریکا کے صدر سے ملنے کیلئے تیار ہوں مگر صبر کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے: کم جانگ اُن
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
01 جنوری 2019 (09:34) 2019-01-01

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ اُن نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ سے ملنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں مگر صبر کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پابندیاں برقرار رکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتا ہے۔

سال نو پر امریکی صدر کو ایک پیغام میں کم جانگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اقدامات کا جواب دیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر سے فروری میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ 2019 میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان سے بار بار ملنا چاہتا ہوں۔


ای پیپر