National team, test series, South Africa, Rawalpindi test, Misbah-ul-Haq, head coach, PCB
01 فروری 2021 (15:07) 2021-02-01

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بہترین ہے فائٹ بیک کرسکتی ہے ، کوشش ہوگی راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال سے فائٹ کیا لیکن راولپنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی تبدیل ہوں گی ، کوشش ہوگی جو غلطیاں ہوئیں انہیں نہ دہرائیں ، راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا فیصلہ آخری دن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں ہارنے کے بعد جو باتیں چل رہی تھیں اس سے کوئی غرض نہیں ، اس وقت پوری توجہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف بہت اچھی بالنگ کر رہے ہیں ، حارث رؤف باؤلنگ میں بہتری لا رہے ہیں وہ مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں راولپنڈی کی پچ کافی گرین ہوتی ہے ، راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے جو پچ بن رہی ہے اسے دھوپ لگ رہی ، ٹیسٹ میچ سے ایک دن قبل تک لگ رہا ہے پچ کافی ڈرائی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبریز شمسی رسٹ سپنر ہیں ، ڈرائی کنڈیشن میں رسٹ سپنر کافی خطرناک ہوتا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں اسپنرز کو پاکستان نے اچھا کھیلا ، راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ہماری یہی کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی کو ایک میچ میں جج کرنا زیادتی ہے ، حسن علی کم بیک کر رہے ہیں ، ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پر ہرگز لوڈ نہیں ڈال رہے ، فزیوتھراپسٹ شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کو دیکھ رہے ہیں ، ایسی کوئی بات نہیں کہ شاہین شاہ پر ورک لوڈ زیادہ پڑ رہا ہے اور اسے کھیلا رہے ہیں۔ کوشش ہے ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے تاکہ وہ ٹیم میں جگہ بنا سکے۔


ای پیپر