حکومت کا چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ
01 فروری 2020 (20:45) 2020-02-01

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے چینی کی بر آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آٹا بحران کے بعد چینی کی بر آمد پر پابندی کا فیصلہ چینی کی قیمتوں میں اضافے اورمصنوعی قلت کے تدارک کیلئے کیا گیا ہے۔فیصلے کے تحت کامرس ڈویژن کو1,100ملین ٹن چینی کا باقی کو ٹے برآمدنہ کرنے کیلئے ای سی سی سے رجوع کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی ہفتہ وار قومی ریٹیل پرائس 79.06روپے فی کلو گرام بین الاقوامی سطح پر چینی کی قیمت 62.60روپے فی کلو گرام ہے۔


ای پیپر