پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے کرونا وائرس ٹیسٹ لازمی
01 فروری 2020 (19:39) 2020-02-01

لاہور: کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں داخل ہونے والوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیدیا، وزارت صحت کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو مذکورہ فارم بھی فراہم کر دیا گیاذرائع کے مطابق جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تقسیم کرے گا۔

 جس میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی، ڈیکلریشن فارم میں معلومات کا اندراج کرنا اور اس فارم کو لانج میں ہیلتھ سٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، بہ صورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی


ای پیپر