Image Source : Facebook

لاہوریوں کو بڑی سہولت ملنے کا امکان
01 فروری 2019 (18:37) 2019-02-01

لاہور :حکومت پنجاب نے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کیلئے شہر میں بیت الخلا بنانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر وا دی ،قرارداد کے مطابق گنجان علاقوں میں بیت الخلا بنانے کا اصل مقصد شہریوں کو سہولت دینااور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہے ۔

بیت الخلاء کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی پھیلنے کا خدشہ ہو تا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں بڑھتی ہیں ،بیت الخلاءنہ ہونے کی وجہ سے لوگ پارکوں ،فٹ پاتھوں ،پبلک مقامات پر ہی رفع حاجت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ،جس سے شہرکا ماحول خراب ہو تا ہے ،یہ عمل گندگی اور آلودگی کا باعث بھی بنتا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ رفع حاجت پوری نہ ہونے کی وجہ سے انسان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،لہذا اس مقدس کیلئے ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کی طرف توجہ دی جائے اور موثر اقدامات کئے جائیں۔


ای پیپر