Image Source : Twitter

حکومت کا غیر ملکی طاقتوں کو دوٹوک پیغام
01 فروری 2019 (17:35) 2019-02-01

کوہاٹ:وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں گے، ہم کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

کوہاٹ میں یونیورسٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دشمن کے حربے ناکام بنانے کے لیے سر توڑ کوشش کی ہے، ہماری قوم ہر رکاوٹ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں نے پاکستان کو تباہ کرنے کی کوئی سازش نہیں چھوڑی لیکن پاکستانی قوم نے بہادری کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارا ملک ترقی کے سفر پر روانہ ہوچکا ہے۔ دنیا ہمیں انتہا پسند قوم کی نظر سے دیکھا جاتا تھا لیکن آج چین کے سفیر کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت سے کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امن قائم رکھنا ہی ہمارا مقصد ہے۔

انتہا پسندی اور تنگ نظری کا خاتمہ کردیا جس کے بعد پوری دنیا پاکستان عزت کر رہی ہے۔قبائلی علاقوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں بہترین ترقیاتی کام کیے جائیں گے،فاٹا انضمام خیبر پختونخواہ ترقی کی راہیں کھولے گا۔ویزا پالیسی میں کی گئی نرمی کے حوالے سے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی ۔


ای پیپر