فوٹو بشکریہ فیس بک
01 فروری 2019 (16:07) 2019-02-01

کندھ کوٹ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم خطرے میں ہے۔ پیپلز پارٹی اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دے گی۔

کندھ کوٹ میں میر ہزار خان بجارانی کے تعزیتی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے مینڈٹ کا احترام نہیں کرتی، انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے۔ حکومت نے نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ پہلے سے برسر روزگار افراد کو بھی بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے دورہ سندھ کو خوش آئند قرار دے دیا، بولے وزیر اعظم پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔


ای پیپر