سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
01 فروری 2019 (15:01) 2019-02-01

لاہور: سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے مقتول خلیل کے بھائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا خصوصی بنچ 4 فروری کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ جس وجہ سے مجرمان کی شناخت پریڈ موخر کرنا پڑی۔


ای پیپر