حج سے حکومت ایک پیسہ بھی نہیں کما رہی : فواد چوہدری
01 فروری 2019 (14:24) 2019-02-01

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حج سبسڈی کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی ، حکومت کا غریب لوگوں سے رقم لے حج کرا ناعبادت کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے حج سبسڈی کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی ، حج اور زکو دو عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں، سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے، یہ حج عبادت کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے۔


ای پیپر