شیخ رشید کا شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
01 فروری 2019 (14:06) 2019-02-01

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی میں 20 کروڑ عوام کی آواز لے کر جا رہا ہوں، ایک شیخ رشید کی پبلک آکا ؤ نٹس کمیٹی ہو گی اور ایک شہباز شریف کی، میں شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں، چور مچائے شور کی فلم اب نہیں چل سکتی،عمران خان ملک کی ترقی کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں اسے بیان نہیں کیا جا سکتا، میں ان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں، پاکستان ریلوے قوم کی آواز بنے گی۔ 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان کی ماہانہ مہم کا افتتاح کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار کلین اینڈ گرین مہم چلا رہے ہیں۔ ریلوے میں شکایت سیل بنایا ہے، خود نگرانی کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ تھل ایکسریس شروع کردی گئی ہے۔ نان اسٹاپ جناح ایکسپریس، سرسید اے سی ٹرین کا افتتاح کریں گے، کراچی کے لیے ایک اور ٹرین چلائیں گے۔ 23 مارچ تک آپ بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے لیے ملک بھر میں دورے کر رہا ہوں، ریلوے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہوں، ٹریکر مارچ سے چل جائیں گے۔ ٹریکر سے پتہ چلے گا کون سی ٹرین کہاں رکی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ تمام ریلوے ملازمین کو اے گریڈ دے کر جاں گا، اپوزیشن والے چور خزانے کی کھڑکیاں تک نکال کر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے شہباز شریف کیوں اسپیکر سے ملنے گئے تھے، میں 20 کروڑ عوام کی آواز لے کر پبلک اکانٹس کمیٹی میں جا رہا ہوں، عمران خان کا مشکور ہوں ریاض فتیانہ کی جگہ مجھے پی اے سی کا ممبر نامزد کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ دوران ریمانڈ کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے، پی اے سی میں اسی لیے آئے یہ لوگ تاکہ اپنے آرڈر خود جاری کر سکیں۔ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کو پی اے سی میں ایک سیٹ دے دی ہے۔


ای پیپر