سانحہ ساہیوال جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر
01 فروری 2019 (12:18) 2019-02-01

لاہور: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو چٹھی لکھی لیکن بے سود رہی۔ اس طرح کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے پنجاب ٹربیونل انکوائری آرڈیننس 1969 موجود ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج دہشت گردی و قتل کیس کے مدعی نے بھی واقعے کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ 19 جنوری کی سہہ پہر سی ٹی ڈی نے لاہور سے آنے والی ایک کار پر فائرنگ کرکے اس میں موجود 4 افراد کو قتل جب کہ 3 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔


ای پیپر