فوٹو بشکریہ فیس بک

شعیب ملک کی کپتانی سرفراز احمد ہی کی طرح لگی: امام الحق
01 فروری 2019 (12:13) 2019-02-01

لاہور: پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ شعیب ملک کی کپتانی سرفراز احمد ہی کی طرح لگی۔

دورہ جنوبی افریقا سے وطن لوٹنے والے کھلاڑی امام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ شعیب ملک کی کپتانی سرفراز احمد ہی کی طرح لگی۔

قومی بلے باز نے مزید کہا کہ پروٹیز کے دیس میں ٹیم متحد ہو کر کھیلی ، لیکن بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ نے سیریز کا نتیجہ بدل ڈالا۔


ای پیپر