World T20 hosting from India
01 دسمبر 2020 (19:18) 2020-12-01

لاہور :پاکستان نے بھارت میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق بڑا سوال اُٹھاتے ہوئی گہری تشویش کا اظہار کر دیا ،پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی میزبانی چھن جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ،پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اگلے سال بھارت میں ہونے والا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ یو اے ای منتقل ہو سکتا ہے ۔

پی سی بی حکام کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں عالمی وبا کی وجہ سے غیر یقینی سی صورتحال ہے ،وسیم خا ن نے سوال کیا کہ کیا  عالمی وبا کے ہوتے ہوئے بھارت اتنے بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کر سکے گا ؟وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین نے ویزوں کی تحریری یقین دہانی کیلئے آئی سی سی اور بی سی سی کو خط لکھ دئیے ہیں ۔

انہوں نے اس وقت بھارت میں آئی پی ایل اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھی شیڈول ہے ،دیکھنا ہے آنے والے مہینوں میں بھارت میں عالمی وبا کیا صورت اختیار کرتا ہے ،وسیم خان نے کہا فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی کی طرف  سے تحریری تصدیق کا انتظا ر کر ے گا ۔


ای پیپر