The most important meeting of the federal cabinet, the internal story came to light, important decisions
01 دسمبر 2020 (22:10) 2020-12-01

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اہم اجلاس ،اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ملک کوسنجیدہ فیصلوں اوررویوں کی ضرورت ہے،عالمی وبا کی صورتحال اس وقت انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے ،عالمی وبا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ روز ہوئیں ،عمران خان کا کہنا تھا جلسے منعقد کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جلسوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی لہر اس وقت تیزی سے پھیل رہی ہے ،ملک میں اب تک دوسری لہر کی وجہ سے بھی 67 اموات ہو چکی ہیں ،اس صورتحال میں جلسے منعقد کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا  عوامی اجتماعات کاانعقادعدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے،محکمہ صحت کےاہلکاروں اوراسپتالوں کودباؤکاسامناہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ہم سب کومل کروباکےپھیلاؤکوروکناہے، زرمبادلہ کمانااورلوگوں کوروزگارکی فراہمی ضروری ہے،انہوں نے کہا اس وقت ملک میں نئے نئے منصوبے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ،تاکہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کما یا جا سکے اور لوگوں کو روزگار ملے ، بنڈل آئی لینڈمنصوبےسےآبی آلودگی پرقابوپانےمیں مددملےگی،سندھ کےعوام اورماہی گیروں کیلئےروزگارکےمواقع میسرہوں گے،اوورسیز پاکستانی ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بہت دلچسپی رکھتے ہیں ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے 2 بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،جس میں راوی اربن ڈیولپمنٹ ،بنڈل آئی لینڈ پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا ، راوی ریورمنصوبہ کےتحت 3 بیراج،7واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائےجائیں گے، منصوبہ پرائیویٹ سیکٹرکےاشتراک سےمکمل کیاجائےگا،کابینہ کو بتایا گیا کہ  منصوبہ کیلئےکوئی حکومتی امدادیاقرض نہیں لیاجائےگا، راوی ریورمنصوبےمیں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ  ایک کروڑدرخت لگانابھی منصوبےمیں شامل ہے،منصوبہ سے 50ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔


ای پیپر