PM Imran discusses bilateral relations Chinese Defense Minister
01 دسمبر 2020 (19:44) 2020-12-01

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر دفاع اور سٹیٹ کونسلر کی اہم ملاقات نے بھارت ایوانوں میں ہلچل مچا کر رکھ دی ،اس وقت چینی سول اور عسکری حکام 3 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں، دورے کا مقصد پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینا ہے۔

چینی وزیر دفاع اور سٹیٹ کونسلر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ  دورے کا مقصد پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینا ہے،وزیراعظم نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک میں باہمی اعتماد اور مشترکہ نظریات پر مبنی اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہے ،پاکستان نے ہمیشہ "ون چائینہ" پالیسی پر مضبوطی سے عمل کیا، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان نے  ہمیشہ بنیادی قومی مفاد کے امور پر چین کی حمایت کی ہے ۔

چینی وزیر دفاع نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران  چینی قیادت کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا،چینی وفد نے پاکستان سے تعلقات کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے،چین کے ترقیاتی ماڈل نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکال دیا ، وزیراعظم  عمران خان نے چین کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کی اور کہا پاکستان نے  ہمیشہ بنیادی قومی مفاد کے امور پر چین کی حمایت کی ہے ۔وزیر اعظم نے کوویڈ19 سے نمٹنے میں چین کی کامیابی کی تعریف کی،وزیراعظم نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے   مسئلہ  کشمیر پر چین کی اصولی حمایت کو دل کی گہرائیوں سے سراہا،انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غیر قانونی بے گناہ کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں،وزیراعظم نے  بھارت  کے بالادست ڈیزائن اور توسیع پسندانہ ایجنڈے کو اجاگر کیا، بھارت کا ہندو بالادستی کا منصوبہ خطے میں امن و استحکام کو متاثر کررہا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا  پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی حیثیت سے قائم ہیں،نئے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک اسٹریٹجک روابط میں ترقی کر سکتے ہیں،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کا اہم منصوبہ ہے،سی پیک کے خطہ پر معاشی اور معاشرتی اثرات موثر اور فائدہ مند ہوں گے۔

اس موقع پر چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا  پاکستان چین کا قریبی دوست،اچھا پڑوسی ہے،دونوں ممالک کے مابین آہنہی بھائی چارے کا مظبوط رشتہ ہے، مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چینی قیادت کا عزم پختہ ہے۔انہوں نے کہا جنوبی ایشیا اورخطہ بحیرہ عرب کو امن و استحکام اور معاشی ترقی کی ضرورت ہے،چینی وزیر دفاع نےان اہداف کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، دونوں ممالک کو اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر