Jamaat-e-Islami has announced a movement against the government
01 دسمبر 2020 (16:46) 2020-12-01

ملتان:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کیخلاف بڑا سیاسی پاور شوکرنے کا اعلان کر دیا ،سراج الحق کا کہنا تھا اگلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق کا کہنا تھا موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ہے،جماعت اسلامی حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف ہے،انہوں نے پی ڈی ایم جلسے کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم جلسے پر لگائی گئی پابندیاں قابل قبول نہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا عالمی وبا کی وجہ سے 2 ہفتے کیلئے جلسوں میں وقفہ کیا ہے ،اگلا جلسہ گوجرانولہ میں ہوگا ،جماعت اسلامی اپنی تحریک کا آغاز پنجاب سے شروع کرنے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا موجودہ حکومت اور گزشتہ حکومتوں  میں کوئی فرق نہیں،موجودہ حکومت پرویز مشرف کی حکومت کا تسلسل ہے،عوام کے حقوق کیلئے جماعت اسلامی آواز بلند کرتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا عوام اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،بجلی، گیس،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،موجودہ حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جماعت اسلامی نے اپنے جلسے ملتوی نہیں کیے بلکہ صرف عالمی وبا کی وجہ سے صرف 2 ہفتوں کیلئے وقفہ کیا ہے ،اگلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوگا ۔


ای پیپر