Ishaq Dar broke the silence on the most important issues
01 دسمبر 2020 (18:35) 2020-12-01

لندن :سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ لندن میں ان کی کوئی جائیداد نہیں ،میرے پاس صرف ایک پراپرٹی تھی جسے حکومت نے چھین لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی کوئی جائیداد نہیں ،بچوں کا ایک ولا ہے جو ان کی ملکیت ہے ،تین سال سے لندن میں ہوں ،وکلا پاکستان میں مقدمات کو دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا میرا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے ،الزامات کیخلاف ثبوت پیش کرسکتا ہوں ۔

اسحا ق ڈا ر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اب اپنی ذاتی جائیداد کوئی نہیں ہے ،صرف ایک پراپرٹی تھی جو حکومت نے ان سے چھین لی ہے ،میرے بچے 17 سال سے کاروبار کر رہے ہیں ایک ولا ہے جو ان کی ملکیت ہے .

پاکستان واپس آنے کے سوال پر اسحاق ڈا ر کا کہنا تھا کہ تین سال سے لندن میں مقیم ہوں ،اس وقت پاکستان میں میرے اوپر مقدما ت ہیں ،میرے وکلا ان مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا میرے اوپر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں ،پانامہ پیپرز میں کہیں پر بھی میرا نام نہیں تھا ،انہوں نے کہا اپنے خلاف تمام مقدمات میں ثبوت پیش کر سکتا ہوں ۔


ای پیپر