The government has taken a big step towards a global pandemic vaccine, great news for the people
01 دسمبر 2020 (21:35) 2020-12-01

اسلام آباد :عالمی وبا کی دوسری لہر نے جہاںپوری دنیا کو اس وقت اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں پاکستان میں بھی اس وائرس نے تیزی سے اپنے شکار کرنے شروع کر دئیے ہیں ،حکومت پاکستان نے عالمی وبا کی ویکسین خریدنے کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے عالمی وبا سے بچنے کیلئے ویکسین خریدنے کی منظوری دیدی ہے ،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسین کے حوالے سے کابینہ کو بریفینگ دیدی گئی ہے ،کابینہ کو کورونا ویکسین کے حوالے سے ماہرین کی رائے سے بھی آگاہ کیا گیا،ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے  15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ۔

ڈاکٹر فیصل نے ویکسین سے متعلق بتایا کہ ویکسین خریدنے کے سلسلے میں کچھ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ،ویکسین کے استعمال میں سب سے پہلے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کے پہلے مرحلہ میں ترجیح دی جائے گی ،انہوں نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر عالمی وبا کے اس انجکشن کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئ ہے ۔


ای پیپر