China crosses milestone in lunar research
01 دسمبر 2020 (22:34) 2020-12-01

بیجنگ:چین نے چاند پر تحقیق سے متعلق اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے خلائی مشن چنگ5 کامیابی کیساتھ چاند کے مدار میں داخل کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ اور بھارت کی نیندیں حرام کرتے ہوئے   خلائی مشن  چنگ 5  کو چاند کے مدار میں داخل کر لیا ۔

چین کی قومی خلائی ایجنسی سی این ایس اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چنگ5 کو چوبیس نومبر کو چاند مشن کے لئے خلا میں بھیجا گیا، جو ایک سو بارہ گھنٹے کے سفر کے بعد چاند کی سطح سے تقریباً 400 کلو میٹر بلندی پر اس کے مدار میں داخل ہوا۔

چین کاکہنا تھا چالیس سال میں یہ چاند سے نمونے جمع کرکے لانے والا پہلا مشن بھی ہے۔


ای پیپر